محکم جمہوریت کےلئے عورتوں کی بااختیاری اور اُن کی قیادت

Collective action

پاکستان: پنجاب کی ہاری خواتین کا بطور کسان مساوی حقوق کا دعوی

10/09/2014

ویلڈ کے زمین اور معاشی حق کے پروجیکٹ کے ایک جزو کے طور پر شرکت گاہ نے انجمن مزارعین پنجاب کے اشتراک کے ساتھ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں دو روزہ کنونشن منعقد کیا ۔ پاکستان میں پہلی بار 500سے زیادہ ہاری خواتین نمائندگان اتنی ہی تعداد میں موجود توثیق کنندگان خواتین کی موجودگی میں جمع ہوئیں اور اپنے مطالبات پیش کیے۔

جامنی عورت تحریک

15/09/2014

امن کی سرگرم کارکنوں نے 28،29ستمبر کو پاکستان بھر سے جمع ہوکر جامنی عورت تحریک کی بنیاد رکھی۔ جامنی عورت تحریک پاکستان بھر کی خواتین کارکنا ن اور لیڈرز کے مجموعے کا نام ہے۔ خیبر پختونخواہ کے امن گروپ ’خویندہ تولانہ‘پنجاب کے خاتون امن گروپ ’سجل سویرا‘،سندھ کے گروپ’نویں صبح‘اور بلوچستان کے گروپ ’نوکی صبح‘ کی خواتین ممبران ملک میں قیام امن کے اپنے مقصد پر مکالمے کے لیے خیبر پختونخواہ کے علاقے وادی سوات میں جمع ہوئیں ۔

Subscribe to RSS - Collective action