محکم جمہوریت کےلئے عورتوں کی بااختیاری اور اُن کی قیادت

Iraq: عراق:عورتوں کی مدد کرنے والا 5 +گروپ‘‘کی طرف سے وائٹ ہائوس کو یزیدی عورتوں کو بچانے کے لیے اقدام اٹھانے کی اپیل

Published Date: 
Monday, September 8, 2014
Source: 
Warvin Foundation for Women's Issues

culturally-justified violence against women پروگرام میں  WELDD کی پارٹنر تنظیم Warvin Foundation for Women's Issues نے عراق کے کرد علاقوں  میں  آئی ایس آئی ایس /دولت اسلامیہ کی طرف سے عورتوں  کو اغوا اور ان کو پامال کرنے کے مسئلے کے حوالے سے ایک گروپ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔"5+ Group for Women's Aid" نامی اس گروپ نے اربل کے ہوٹل چارچرا میں  ایک پریس کانفرنس کے ذریعے 4ستمبر 2014کو باقاعدہ یہ  اعلان کیا۔

 

اس گروپ میں  درج زیل 5خواتین سرگرم کارکنان شامل ہیں :

 

مہابد قراداغی

 

لنجا عبداللہ

 

ھدی زنگانہ

 

شلر باپر

 

گلن سلیم

 

اس گروپ کے قیام کا مقصد ان 1000سے زیادہ یزیدی کرد خواتین کی مدد کرنا ہے جنہیں  آئی ایس آئی ایس /دولت اسلامیہنامی دہشت گرد گروپ نے اغوا کر لیا ہے۔ ایسی کئی رپورٹیں  موجود ہیں  جو یہ بتاتی ہیں  کہ آئی ایس آئی ایس /دولت اسلامیہکے زیر تسلط علاقے میں  نہ صرف عورتوں  کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ انہیں  لونڈیاں  بنا کر مارکیٹ میں  ان کی تجارت کی جا رہی ہے۔

 

 

گروپ نے آن لائن درخواست کی ہے کہ وائٹ ہائوس ایسی عورتوں  کی مدد کرے۔ اس درخواست پر آپ بھی اس لنک پر جا کر دستخط کر سکتے ہیں :

sign here.